اسلامی یونیورسٹی میں کیریئر ایکسپو، طلبہ، صنعتی اداروں کی شرکت

اسلامی یونیورسٹی میں کیریئر ایکسپو، طلبہ، صنعتی اداروں کی شرکت

طلبہ کو علم کیسا تھ مہارتیں فراہم کرنا جامعات کی ذمہ داری، پروفیسر احمد سعد الاحمد

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں جمعرات کو کیریئر ایکسپو 2026کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات کیلئے علیحدہ انتظامات کیے گئے تھے۔ کیریئر ایکسپو کا افتتاح قائم مقام ریکٹر و صدر آئی آئی یو آئی پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کیا جبکہ نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید بھی موجودتھے۔ نمائش میں پیش کیے گئے منصوبوں میں سمارٹ فارمنگ، ٹریفک مینجمنٹ، مصنوعی ذہانت پر مبنی معاون نظام، مٹی کے تجزیے، نفسیاتی تشخیص کے پروٹوٹائپس، شمسی توانائی اور دیگر سماجی مسائل کے حل سے متعلق منصوبے شامل تھے۔ ایکسپو میں مختلف شعبہ جات کے 523فائنل ایئر پراجیکٹس، یونیورسٹی کے 11تحقیقی و اختراعی مصنوعات اور 30سے زائد صنعتی و کاروباری اداروں کے سٹالز قائم کیے گئے تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کہا کہ جامعات کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ کو علم کے ساتھ ایسی مہارتیں اور پیشہ ورانہ مواقع فراہم کریں جو انہیں بدلتی ہوئی عالمی ضروریات سے ہم آہنگ کر سکیں۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق جدون نے صنعت اور جامعات کے درمیان تعاون، مہارتوں کے فروغ، جدت اور کاروباری سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ایکسپو کے کنوینر ڈاکٹر بشیر احمد نے شرکا کو ایونٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں