SAPقیادت کی شزہ فاطمہ سے ملاقات،ڈیجیٹل ترقی کا عزم
پاکستان میں اپنے صارفین کیسا تھ تعاون مستحکم بنانے کے خواہشمند ،ریجنل صدر سیپملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے SAPکا کردار قابل تعریف ،وفاقی وزیر آ ئی ٹی کی گفتگو
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) عالمی انٹرپرائز ایپلی کیشنز اور بزنس اے آئی کمپنی SAPکی ریجنل صدر برائے یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ آگسٹا اسپی نیلی نے پاکستان کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔ شزا فاطمہ خواجہ نے پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل تبدیلی میں SAPکے کردار کو سراہا ،انکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ادارے ڈیٹا، کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدت، کارکردگی اور معاشی مواقع کو فروغ دیں۔ آگسٹا اسپی نیلی نے کہا کہ ہم پاکستان میں اپنے صارفین، شراکت داروں اور پالیسی سازوں کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور ملک کی ڈیجیٹل ترقی میں اپنا کردار جاری رکھنے کے لیے پْرعزم ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں تعاون جاری رکھنے اور صارفین، شراکت داروں اور پالیسی سازوں کے ساتھ روابط مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔