او پی ایف، موون پِک ہوٹل میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

او پی ایف، موون پِک ہوٹل میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

معاہدہ کے تحت ہوٹل میں اوورسیز، ان کے اہلخانہ کو سہولتوں میں رعایت دی جائیگی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیئرمین بورڈ آف گورنرز او پی ایف سید قمر رضا نے او پی ایف اور موون پِک ہوٹل سینٹورس اسلام آباد کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس شراکت داری کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو خصوصی رعایتیں اور معیاری مہمان نوازی کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے کہا کہ او پی ایف اوورسیز کی پاکستان آمد کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولیات اور بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ سینٹورس گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ اس نوعیت کے تعاون سے اوورسیز پاکستانیوں اور وطن کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اس مفاہمتی یادداشت کے تحت اوورسیز پاکستانیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو رہائش، فوڈ اینڈ بیوریج سروسز، ہیلتھ کلب، سپا، سیلون، شادی کی تقریبات کے پیکیجز، ہال رینٹل اور دیگر سہولیات پر خصوصی رعایتیں فراہم کی جائیں گی۔ معاہدے پر او پی ایف کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل (ویلفیئر اینڈ سروسز) مصطفی حیدر اور موون پِک ہوٹل سینٹورس اسلام آباد کی جانب سے جنرل منیجر مسٹر نکولس ورڈن نے دستخط کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں