محرم میں امن کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ، راولپنڈی پولیس

 محرم میں امن کیلئے فول پروف  سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے  جا رہے ، راولپنڈی پولیس

راولپنڈی (اے پی پی) سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے فول پروف سکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں ۔ ڈویژنل ایس پیز نے مختلف جلوس روٹس اور ۔۔۔

مجالس کے مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات، نفری کی تعیناتی اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیااور ہدایت کی کہ جلوسوں کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر شرکا کی مکمل باڈی سرچ کو یقینی بنایا جائے ،ترجمان کے مطابق سیف سٹی کیمروں کے ذریعے جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں