راولپنڈی میں لین دین کے تنازعے پر پراپرٹی ڈیلر قتل

راولپنڈی میں لین دین کے تنازعے پر پراپرٹی ڈیلر قتل

سالے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی

راولپنڈی (این این آئی) تھانہ روات کے علاقے میں لین دین کے تنازعے پر پراپرٹی ڈیلر کو قتل کردیا گیا، پولیس نے سالے کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ متن میں مدعی نے کہا ہے کہ بہنوئی علی نوازش بھٹی کیساتھ مل کر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی راولپنڈی میں پراپرٹی کا دفتر قائم کر رکھا ہے ، کافی عرصے سے ساجد جیلانی، محمد انور اور شیخ یوسف کیساتھ پراپرٹی کے سلسلے میں لین دین رہتا تھا، علی بھٹی نے ساجد جیلانی اور شیخ یوسف کو کثیر رقم دے رکھی تھی۔مدعی کے مطابق دس ماہ سے ساجد جیلانی سے رقم کے بیلنس کی اسٹیٹمنٹ کے لیے رابطے میں تھا جو ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا ہم اپنے دفتر موجود تھے کہ ساجد جیلانی اپنی گاڑی پر محمد انور کیساتھ آیا، علی نوازش کو باہر بلایا تو ہم تینوں ہی باہر اس کی گاڑی کے پاس چلے گئے ، ساجد جیلانی اور علی نوازش گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ گیے جبکہ انور گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر تھا۔ ساجد جیلانی نے پستول نکال کر علی نوازش پر فائرنگ کی جو سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور ساجد جیلانی پسٹل گاڑی میں ہی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ہمارے کہنے پر محمد انور نے گاڑی ہسپتال پہنچائی جہاں علی نوازش کو ایمرجنسی میں شفٹ کررہے تھے تو انور بھی گاڑی اور اس میں پستول چھوڑ کر فرار گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں