سٹیورٹ پاکستان،الائٹ پاکستان کے اشتراک سے تقریب
\"ٹیک ہر فارورڈ\"کے پہلے بیچ کا آغاز ،نوجوان خواتین کو آئی ٹی کی تربیت دینا ہےتعلیم،ٹیکنالوجی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانا جامع معاشی ترقی کی بنیاد ،نیٹلی بیکر
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )سٹیورٹ پاکستان نے الائٹ پاکستان کے اشتراک سے \"ٹیک ہر فارورڈ\" کے پہلے بیچ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد پس ماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی نوجوان خواتین کو جدید ڈیجیٹل اور آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور انہیں پاکستان کی ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے ۔اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد میں واقع پاکستان کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی پارک سیلیکون ولیج کے زاہا حدید اسکلز سینٹر میں منعقد ہوئی۔تقریب میں سٹیورٹ پاکستان اور الائٹ پاکستان کی اعلیٰ قیادت ،ڈیویلپمنٹ پارٹنرز اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اس اقدام کو دور اندیشی پر مبنی اور مثبت اثرات کا حامل قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ \"ٹیک ہر فارورڈ جیسے اقدامات اس امر کو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم ہیں کہ نوجوان خواتین کو وہ مہارتیں اور مواقع میسر آئیں جن کی بدولت وہ ڈیجیٹل معیشت میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانا تمام پاکستانیوں کے لیے پائیدار اور جامع معاشی ترقی کی بنیاد ہے ۔ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل معیشت میں عالمی قیادت کے حامل ملک کے طور پر امریکہ اور امریکی کاروباری ادارے ایسے پروگراموں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔\"پروگرام کے پہلے بیچ میں 25 سے 30 نوجوان خواتین شامل ہیں۔ تربیت، رہنمائی (مینٹورشپ) اور صنعتی شعبے سے عملی آگاہی پر مشتمل اس پروگرام کا مقصد شرکاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، معاشی خودمختاری کا فروغ اور پاکستان میں ڈیجیٹل شعبے میں موجود صنفی فرق کو کم کرنا ہے ۔ایچ آر ایل گروپ کے چیئرمین زاہد رفیق نے کہاکہ \"ٹیک ہر فارورڈ اس حقیقت کا مظہر ہے کہ بامقصد شراکت داریاں ایسے مواقع پیدا کر سکتی ہیں جو زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائیں۔ الائٹ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق چیمہ نے اس اقدام کے وسیع تر وڑن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ؛\"ٹیکنالوجی ہمارے دور میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے مؤثر ترین ذرائع میں سے ایک ہے ۔