یوم الحاق پاکستان 19جولائی کو شگر میں شایان شان طریقے سے منایا جائیگا

یوم الحاق پاکستان 19جولائی کو شگر میں  شایان شان طریقے سے منایا جائیگا

شگر (نمائندہ دنیا ) یوم الحاق پاکستان 19جولائی کو شگر میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ۔ اس موقع پر تقاریب ریلیاں منعقد ہونگے۔

ڈپٹی کمشنر شگر شیر افضل کی زیرِ صدارت ضلع کے تمام محکمہ جات کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں یومِ الحاقِ پاکستان کی تقریبات کو شایانِ شان اور قومی جذبے کے مطابق منانے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیر افضل نے کہا کہ یومِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی پاکستان سے غیرمتزلزل وابستگی، حقِ خود ارادیت کے عزم اور قومی یکجہتی کی علامت ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...