آئی جی اسلام آباد کا جناح کنونشن سینٹر اور ریڈ زون کا دورہ

 آئی جی اسلام آباد کا جناح کنونشن سینٹر اور ریڈ زون کا دورہ

او آئی سی کانفرنس کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات اور ڈیوٹی پوائنٹس کا جائزہ لیا

اسلام آباد (این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے جناح کنونشن سینٹر اور ریڈ زون کا دورہ کیا، او آئی سی کانفرنس کے سلسلے میں کیے گئے سکیورٹی انتظامات، ڈیوٹی پوائنٹس اور مجموعی حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی نے مختلف سکیورٹی پوائنٹس کا معائنہ کیا، ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور سینئر پولیس افسران سے سکیورٹی پلان، رسپانس میکانزم اور دیگر انتظامی امور پر بریفنگ حاصل کی۔ آئی جی نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ او آئی سی کانفرنس کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات، مؤثر نگرانی، مربوط کوآرڈینیشن اور فوری رسپانس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام افسران و اہلکار مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ شرکاء، معزز مہمانوں اور شہریوں کی جان و مال کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...