سینیٹر روبینہ خالد پشاور کا دورہ موبائل سمز تقسیم کے عمل کاجائزہ
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ضلع پشاور کے بی آئی ایس پی تحصیل آفسز ٹاؤن 1 اور 2 کا دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے مستحق خواتین کو ڈیجیٹل والٹ نظام کے تحت مفت موبائل سمز کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران چیئرپرسن نے خواتین بینیفشریز سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور انہیں نئے ڈیجیٹل والٹ نظام، مفت سم کے حصول، سم کی ایکٹیویشن اور ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments