ڈینگی کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں ،ڈی سی

ڈینگی کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں ،ڈی سی

تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہیں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ریسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عبدالرحمن خان کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، لوکل گورنمنٹ، ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسدادِ ڈینگی مہم کی مجموعی پیش رفت، ہاٹ اسپاٹس کی مانیٹرنگ، لاروا تلفی، ان ڈور و آؤٹ ڈور سرویلنس، صفائی ستھرائی اور عوامی آگاہی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ محکموں نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عبدالرحمن خان نے کہا کہ مون سون کے موسم میں بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، لہٰذا تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہیں اور انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں آنے والے سائلین سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی فوری کارروائی اور مؤثر حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...