سی پی او کا مختلف علاقوں کا دورہ، غفلت پر ایس ایچ او معطل

 سی پی او کا مختلف علاقوں کا دورہ، غفلت پر ایس ایچ او معطل

شہر کے مختلف علاقوں میں قائم سکیورٹی پوائنٹس، موبائل پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کا جائزہ

راولپنڈی (اے پی پی) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرکے سکیورٹی ڈیوٹی، موبائل پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کا جائزہ لیا جبکہ فرائض میں غفلت برتنے پر ایک ایس ایچ او کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم سکیورٹی پوائنٹس، موبائل پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف مقامات پر تعینات افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں مستعدی کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ دورانِ معائنہ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی سامنے آنے پر ایک ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کرکے کلوز لائن کر دیا گیا۔ اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...