پی ٹی اے اور میٹا کے مابین ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے متعلق معاہدہ
آن لائن مواد کے تحفظ سے متعلق معاملات پر باہمی گفتگو، تعاون اور استعداد کار کو فروغ دیا جائیگا
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) اور میٹا نے پاکستان میں نوجوانوں کے آن لائن تحفظ، ڈیجیٹل خواندگی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ کے پیش نظر مشترکہ تعاون پر مبنی فریم ورک کے لئے لیٹر آف انٹینٹ (LoI) پر دستخط کیے ہیں۔ اس تعاون کے ذریعے پاکستان میں آن لائن مواد کے تحفظ سے متعلق معاملات پر باہمی گفتگو، تعاون اور استعداد کار کو فروغ دیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی اے ، میجر جنرل (ریٹائرڈ ) حفیظ الرحمٰن، نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے کا مقصد اس شراکت کے ذریعے ڈیجیٹل خواندگی کے فروغ، ذمہ دارانہ آن لائن رویوں کی حوصلہ افزائی، بالخصوص بچوں اور نوجوان صارفین کے لیے ایک محفوظ اور پُراعتماد ڈیجیٹل ماحول کی تشکیل ہے ۔ پی ٹی اے اور میٹا استعداد کار میں اضافے ، پالیسی مکالمے ، آگاہی مہمات، اور نوجوانوں کے آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل فلاح و بہبود سے متعلق عالمی بہترین طریقۂ کار کے تبادلے کے لیے مشترکہ طور پر اقدام کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments