تمام محکمے قانون کی عملداری یقینی بنائیں، بریگیڈیئر عرفان غازی
لاوہ (نمائندہ دنیا) کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس چکوال میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمانڈر کھاریاں بریگیڈیئر عرفان غازی، ڈپٹی کمشنر سارہ حیات اور ڈی پی او کاشف ذوالفقار نے کی۔۔۔
اجلاس میں ضلع میں امن و امان، قانون کی عملداری اور مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ کمانڈر کھاریاں بریگیڈیئر عرفان غازی نے کہا کہ تمام محکمے قانون کی عملداری یقینی بنائیں، عوامی مسائل کے فوری حل کو ترجیح دیں۔عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں اور مختلف اداروں کے مابین باہمی رابطہ مزید مؤثر بنایا جائے۔ اجلاس میں ضلع میں گورننس کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments