شہزاد ٹاؤن میں پولیس پر فائرنگ ، زیر حراست ملزم زخمی
پولیس ملزم کو برآمدگی کے بعد واپس لا رہی تھی ساتھیوں نے فائرنگ کر دی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں زیر حراست ایک ملزم کو برآمدگی کے بعد واپس لاتے ہوئے اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے زخمی ہو گیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم زیر حراست ملزم خلیق اختر کو اس کی نشاندہی پر برآمدگی کے بعد واپس لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں گھات لگائے اس کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ملزم خلیق اختر زخمی ہو گیا جبکہ پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہے ۔ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments