مقدمات کا 6ماہ سے زائد التواقابل قبول نہیں، کمشنر راولپنڈی
تاخیر کرنیوالے افسروں کو شو کاز نوٹس جاری کیے جائیں، اجلاس سے خطاب
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا چھ ماہ سے زائد عرصہ سے زیر التوا مقدمات کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے مقدمات میں بلاجواز تاخیر کے ذمہ دار افسران کو فوری طور پر شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں، تمام اضلاع پندرہ روز کے اندر زیر التوا مقدمات کا بیک لاگ ختم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں، تمام ریونیو کیسز کو فاسٹ ٹریک پر نمٹایا جائے، تمام محکمے عدالتی احکامات پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ہفتہ وار پراگریس رپورٹس کمشنر آفس کو ارسال کی جائیں۔ دریں اثنا کمشنر راولپنڈی نے مون سون بارشوں کے پیش نظر گوالمنڈی پل پر نالہ لئی کا دورہ کیا، انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نالہ لئی، گوالمنڈی اور دیگر حساس مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments