کامسیٹس کے ٹی ٹی ایس ملازمین کی تنخواہوں میں 35فیصد اضافہ کیلئے اضافی گرانٹ طلب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ٹی ٹی ایس ملازمین کی تنخواہوں میں 35فیصد اضافے کا معاملہ اور جامعات کو در پیش مالی مشکلات پر ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر راحیل قمر نے چیئرمین ایچ ای سی کو خط لکھ دیا۔۔۔
ٹی ٹی ایس ملازمین کی تنخواہوں کا امپیکٹ 45کروڑ 70لاکھ روپے سالانہ ہے، یونیورسٹی کے ساتوں کیمپسز میں ہزاروں طلبا زیر تعلیم ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی وسائل میں ٹی ٹی ایس ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ یونیورسٹی اپنے بجٹ سے نہیں دے سکتی، اضافی گرانٹ دی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments