کوالیفائیڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کیخلاف کارروا ئیاں روکنے کا مطالبہ
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فیڈریشن کا اجلاس،مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کا اعلان
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) آل پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فیڈریشن نے الائیڈ و پیرا میڈیکل ہیلتھ پروفیشنلز کے خلاف کارروائیاں روکنے سمیت مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فیڈریشن کا اجلاس گزشتہ روز مرکزی صدر شرافت اللہ یوسفزئی کی صدارت میں پمز ہسپتال میں منعقد ہوا جس میں سندھ، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور دیگر یونٹس کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ کونسل فوری طور پر اس سلسلے میں واضح ہدایات جاری کرکے رجسٹرڈ اور کوالیفائیڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کا تحفظ یقینی بنائے۔ اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ کونسل کے ممبران کی مدت مکمل ہونے پر بلاجواز توسیع نہ دی جائے۔ اجلاس میں کہا گیا اگر مذکورہ مسائل فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو مرحلہ وار احتجاجی تحریک کا آغازکیا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments