کلمہ طیبہ کے بعدسب سے اہم چیز عقیدہ ،مفتی منیب الرحمن
عید گاہ شریف میں اکابرین اہلسنت کا نفرنس، پیر محمدحسان و دیگر نے خطاب کیا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) دربارِ عالیہ عیدگاہ شریف میں اکابرین اہلسنت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن نے کی، مفتی منیب الرحمان، علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری اور مفتی محمد ابراہیم قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا عظیم اکابرین اہلسنت نے جو عقائد اختیار کیے درحقیقت یہ وہ عقائد ہیں جوصحابہ کرام ، اہلِ بیتِ اطہار ؓ اوراُولیائے کرام کے ذریعے اُمتِ مسلمہ تک پہنچے۔
مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ کلمہ طیبہ پڑھنے کے بعدسب سے اہم چیز عقیدہ ہے اور اولیائے اُمت و بالخصوص اکابرین اہلسنت نے خود بھی وہی عقائد اختیار کیے اور اپنے سے تعلق رکھنے والی مخلوقِ خدا کو بھی اُنہی عقائد پر گامزن کیا۔ پیر محمد اجمل رضا قادری ، مفتی ابراہیم قادری نے بھی خطاب کیا، محفل کا اختتام درود و سلام کیسا تھ ہوا جس کے بعد وطنِ عزیز کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی اور آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments