آصف زرداری کا فروغ جمہوریت کیلئے اہم کردار، سعدیہ عباسی

آصف زرداری کا فروغ جمہوریت کیلئے اہم کردار، سعدیہ عباسی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری سعدیہ عباسی نے صدرِ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ان کی 71ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 آصف علی زرداری ایک مدبر، باصلاحیت اور دوراندیش سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے جمہوریت کے فروغ، آئین کی بالادستی، وفاقِ پاکستان کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے قابلِ قدر کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیٹ کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حلقہ ایل اے 44ویلی 5سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قانون ساز اسمبلی راشد اسلام بٹ، مہوش بتول، حفصہ بخاری ندیم، آصف اور دیگر بھی موجود تھے۔ سعدیہ عباسی نے کہا پیپلز پارٹی کے لاکھوں کارکن صدر آصف علی زرداری کی قومی خدما ت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...