اسلام آباد سٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر سے خدمات کاسلسلہ جاری

اسلام آباد سٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر سے خدمات کاسلسلہ جاری

ایک ہفتہ میں 604انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، 859ڈومیسائل دئیے گئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے سٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر میں شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات کی فراہمی کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے۔ اتوار کوضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 604انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، 859ڈومیسائل اور 204کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔ اسی عرصے میں 149برتھ سرٹیفکیٹس، 207میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹس اور ڈیتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 47شورٹی بانڈز اور دستاویزات کی تصدیق کے 156کیسز بھی نمٹائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ سٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے تمام ضروری سرکاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...