2اگست یاسین لون کی کامیابی کا دن ہو گا ، طاہرہ اورنگزیب

2اگست یاسین لون کی کامیابی کا دن ہو گا ، طاہرہ اورنگزیب

وطن کیلئے جان دینے والوںکو سلام پیش کرتے ہیں،حنیف عباسی ،مریم اورنگزیب

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ایک شاندار انتخابی جلسہ اور ریلی منعقد ہوئی ۔ جلسے میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما طاہرہ اورنگزیب، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، راولپنڈی مسلم لیگ (ن) کے صدر سردار محمد نسیم خان اور حلقہ ایل اے -4 کے امیدوار یاسین لون شریک ہوئے ۔ جلسہ گاہ ’’نواز شریف زندہ باد‘‘، ’’شیر زندہ باد‘‘ اور’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونجتی رہی ۔ طاہرہ اورنگزیب نے کہا دو اگست یاسین لون کی کامیاب کا دن ہو گا۔

2 اگست کو ہر کارکن کی ذمہ داری ہے کہ وہ گھروں سے نکل کر شیر کو ووٹ ڈالے اور یاسین لون کو کامیاب بنائے ۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا قوم ان شہدا اور ان کی ماؤں، بہنوں اور خاندانوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ 2 اگست کو یاسین لون کو کامیاب بنا کر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اعتماد مضبوط کریں۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ راولپنڈی کے کارکنوں نے ثابت کر دیا ہے کہ شیر کی فتح یقینی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...