راولپنڈی کو تمباکو سے پاک ڈویژن بنائینگے ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن

 راولپنڈی کو تمباکو سے پاک ڈویژن بنائینگے ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن

50عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی ہو گی ، زینیہ ہمایوں ،اجلاس سے خطاب پرائس مجسٹریٹس تجارتی مراکز کی روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کریں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

 راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن راولپنڈی ڈویژن زینیہ ہمایوں نے راولپنڈی ڈویژن میں تمباکو کنٹرول مانیٹرنگ کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ہر سال تقریباً 1 لاکھ 63 ہزار 600 افراد تمباکو کے استعمال کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں ۔ ان اعداد و شمار کے پیش نظر مؤثر قانون سازی کے ساتھ ساتھ اس پر سختی سے عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کو تمباکو سے پاک ڈویژن بنایا جا ئیگا ۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کو  ٹوبیکو فری راولپنڈی ڈویژن  کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے جبکہ ڈویژنل سطح پر ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

زینیہ ہمایوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے تمباکو کنٹرول قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنائیں، عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں ہوگی، 18 سال سے کم عمر افراد کو تمباکو مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی ہوگی اور تعلیمی اداروں کے 50 میٹر کے دائرے میں تمباکو مصنوعات کی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ راولپنڈی ڈویژن میں 50 عوامی مقامات بشمول عوامی پارکس کو تمباکو سے پاک قرار دیا جا رہا ہے ۔ دریں اثنا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) راولپنڈی ملیحہ سحر کی زیرِ صدارت ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی کہ مارکیٹوں، بازاروں اور تجارتی مراکز میں روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کی جا ئے ، گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی، مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھی جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...