اضافی ڈویلپمنٹ چارجز :ای بارہ کے الاٹیوں کا ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
اوورسیز پاکستانی رواں ماہ ذاتی طور پر آ رہے ہیں تاکہ رٹ پٹیشن کا حصہ بن سکیں:عتیق شیخترقیاتی کام اور اراضی حصول کا عمل مکمل کرنے کے بعد ہی پلاٹوں کا قبضہ دیا جائے :ایکشن کمیٹی
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)سیکٹر E-12 اسلام آباد کے الاٹیوں نے ڈویلپمنٹ چارجز میں غیر معمولی اضافے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ E-12 الاٹیز ایکشن کمیٹی کے صدر عتیق شیخ نے بتایا کہ متعدد اوورسیز پاکستانی رواں ماہ ذاتی طور پر پاکستان آ رہے ہیں تاکہ رٹ پٹیشن کا حصہ بن سکیں، جبکہ بہت سے اوورسیز الاٹی متعلقہ سفارت خانوں اور قونصل خانوں سے اپنے سپیشل پاور آف اٹارنی کی تصدیق کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1989ء میں شروع ہونے والے سیکٹر E-12 کو 37 سال گزرنے کے باوجود آج بھی ڈویلپ نہیں کیا جا سکا۔
بجلی، پانی، گیس، سیوریج اور سڑکوں کا نظام موجود نہیں، جبکہ سب سیکٹر 4 کے لیے زمین کا حصول بھی تاحال مکمل نہیں کیا گیا۔ ان حالات پلاٹوں کا قبضہ دینے کی پیشکش الاٹیوں کے ساتھ ظالمانہ مذاق اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے ۔عتیق شیخ نے مطالبہ کیا سب سے پہلے سیکٹر میں تمام ترقیاتی کام، بنیادی شہری سہولیات اور باقی ماندہ اراضی کے حصول کا عمل مکمل کیا جائے ، اس کے بعد ہی پلاٹوں کا شفاف اور باقاعدہ قبضہ دیا جائے ۔ الاٹیوں کا مقصد کسی ترقیاتی عمل میں رکاوٹ ڈالنا نہیں بلکہ اپنے آئینی، قانونی اور مالی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments