آزاد کشمیر کے طلبہ کو MDCAT کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنیکا فیصلہ
غیر معمولی حالات کے پیش نظر رجسٹریشن کی آخری تاریخ دو مرتبہ بڑھائی ، صدر پی ایم ڈی سی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)آزاد کشمیر کے طلبہ کو MDCAT کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی ، بریگیڈیئر عامر رضا ٹپو، سیکرٹری صحت حکومت آزاد کشمیر اور پروفیسر ڈاکٹر فیصل بشیر چیئرمین جوائنٹ ایڈمیشن کمیٹی نے گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ، بریگیڈیئر (ر) ریحان نقوی، رجسٹرار اور ڈاکٹر امداد علی خوشک ڈائریکٹر ایڈمیشن افیئرز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) کی رجسٹریشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری صحت آزاد کشمیر نے خطے میں طویل عرصے سے جاری انٹرنیٹ بندش کے باعث طلبہ کو MDCAT رجسٹریشن مکمل کرنے میں پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے درخواست کی کہ متاثرہ طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ کوئی بھی اہل امیدوار امتحان میں شرکت سے محروم نہ رہے ۔صدر پی ایم ڈی سی نے وفد کو آگاہ کیا کہ کونسل پہلے ہی آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ کی سہولت کے لیے متعدد خصوصی اقدامات کر چکی ہے ۔ حکومتِ پاکستان اس بات کے لیے پُرعزم ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کا ہر اہل طالب علم MDCAT میں شرکت کر سکے ۔صدر پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ غیر معمولی حالات کے پیش نظر رجسٹریشن کی آخری تاریخ معمول کی فیس کے ساتھ دو مرتبہ بڑھائی گئی۔ ایم کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں معمول کی فیس کے ساتھ توسیع۔واٹس ایپ، ای میل اور بذریعہ ڈاک/ذاتی طور پر رجسٹریشن درخواستیں جمع کرانے کی سہولت۔ رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ براہِ راست سے رابطہ کر سکتے ہیں، جہاں انہیں امتحان میں شرکت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments