ایچ ای سی گورننگ باڈی کا اجلاس، بجٹ تخمینوں کی منظوری

  ایچ ای سی گورننگ باڈی کا اجلاس،  بجٹ تخمینوں کی منظوری

سرکاری شعبے کی جامعات کیلئے وفاقی ری کرنگ گرانٹ، ایچ ای سی سیکرٹریٹ کے اخراجات شامل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے مالی سال 2026-27 کے لیے سرکاری جامعات، ترقیاتی منصوبوں اور اپنے سیکرٹریٹ کے اخراجات پر مشتمل بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مالی نظم و ضبط، پائیدار سرکاری سرمایہ کاری اور ادارہ جاتی گورننس کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ایچ ای سی پاکستان کے اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارے کمیشن کا 48واں اجلاس سیکرٹریٹ میں چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد کی زیر صدارت ہوا، جس میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے سے متعلق مالی، انتظامی، پالیسی اور ضابطہ جاتی امور پر غور کیا گیا۔

کمیشن نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ تخمینوں کی توثیق کی۔ منظور شدہ بجٹ میں سرکاری شعبے کی جامعات کے لیے وفاقی ری کرنگ گرانٹ، ایچ ای سی سیکرٹریٹ کے اخراجات اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ترقیاتی گرانٹ شامل ہے ۔اجلاس میں ادارہ جاتی گورننس کو مستحکم بنانے اور تنظیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے متعدد مالی اور انتظامی اقدامات کی بھی منظوری دی گئی۔کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ، معیاری تدریس، تحقیق، اختراع اور انسانی وسائل کی ترقی کے لیے مالی وسائل کا مؤثر استعمال اور سرکاری سرمایہ کاری ناگزیر ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...