طلبہ کو صرف اعلیٰ نہیں عالمی معیار کی تعلیم ترجیح ،وی سی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

طلبہ کو صرف اعلیٰ نہیں عالمی معیار کی تعلیم  ترجیح ،وی سی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے طلبہ کو صرف اعلیٰ تعلیم ہی نہیں بلکہ عالمی معیار کی مہارتوں، غیر ملکی زبانوں اور بین الاقوامی روزگار کے مواقع سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔

 ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود نے جاپان تعلیمی و پیشہ ورانہ آگاہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یونیورسٹی میں قائم جاپان پاکستان ایڈوانسمنٹ سینٹر، ترک زبان و ثقافتی مرکز اور روسی زبان و ثقافتی مرکز طلبہ کو عالمی معیار کی زبانوں، ثقافتی آگاہی اور جدید پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرکے انہیں بین الاقوامی تعلیم، تحقیق، وظائف اور روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...