ڈھڈیال میں 33 نئی ریڑھیاں ریڑھی بانوں کے حوالے

ڈھڈیال میں 33 نئی ریڑھیاں  ریڑھی بانوں کے حوالے

ڈھڈیال (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر چکوال کی جانب سے ڈھڈیال میں 33 نئی ریڑھیاں ریڑھی بانوں کے حوالے کر دی گئیں۔چھ ماہ قبل ڈھڈیال میں تجاوزات کے خلاف کیے گئے آپریشن کے دوران ڈھڈیال چوک اور قصبہ کے دیگر مختلف علاقوں سے ریڑھیاں ضبط کر لی گئی تھیں۔

اس کے بعد متاثرہ ریڑھی بانوں کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات سے ملاقات کر کے انہیں ریڑھیوں کی ضبطی کے باعث درپیش مالی مشکلات اور بے روزگاری سے آگاہ کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...