اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی قانون میں ترمیم کا فیصلہ
سی ای او کی تقرری کے لیے قانون کی شق 13(بی) Bمیں ترمیم تجویز
اسلام آباد (ایس ایم زمان ) وزارت قومی صحت نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی قانون میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزارت قومی صحت نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کے لیے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی قانون کی شق 13(بی) Bمیں ترمیم تجویز کی ہے ، وزارت قومی صحت نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کے لیے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز نہ کرنے کے احکامات دیئے ہیں، وزارت قومی نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کو قانون میں ترمیم کے فیصلہ تک چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے انٹرویو نہ کرنے اور مستقل تقرری کا عمل روکنے کے احکامات دیئے ہیں، ترمیم کی تجویز کے مطابق اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی اسامی پر سول سرونٹ کو بھی تعینات کیا جا سکے گا، اتھارٹی کے موجودہ قانون کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کنٹریکٹ بنیاد پر تین سال مدت کے لیے کی جائے گی اور نجی شعبے سے ماہرین کا تقرر کیا جائے گا، قانون کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کی اسامی پر وفاقی اور صوبائی حاضر سروس افسر مستقل بنیادوں اور ڈیپوٹیشن پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments