راولپنڈی، منشیات فروش کو 15سال قید کی سزا

راولپنڈی، منشیات فروش  کو 15سال قید کی سزا

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش اور مقدمے کی کامیاب پیروی کے نتیجے میں منشیات سپلائر کو عدالت نے 15سال قید اور۔۔۔

 4لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مجرم طیب کو تھانہ روات پولیس نے فروری 2026میں 6کلو 100گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مقدمے کی موثر پیروی، ٹھوس شواہد اور مضبوط پراسیکیوشن کے باعث معزز عدالت نے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر 15سال قید اور 4لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...