مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کا عمل جلد مکمل کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں اپنی آمدن کے تحت مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے کی۔ اجلاس میں مختلف تحصیلوں میں اپنی آمدن سے متعلق مجوزہ ترقیاتی سکیموں کی تیاری، فزیبلٹی، تخمینہ لاگت اور دیگر ضروری امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور تمام ضروری تقاضے پورے کرنے کے بعد کیسز منظوری کے لیے اعلیٰ حکام کو ارسال کیے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مجوزہ سکیموں میں عوامی ضروریات اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابلِ عمل منصوبے شامل کیے جائیں۔ جبکہ منصوبوں کے تخمینوں اور تکنیکی تفصیلات کو بھی حتمی شکل دی جائے تاکہ منظوری کے عمل میں غیر ضروری تاخیر نہ ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments