حکومت غریب عوام کا خون چوُسنا بند کرے ،رہنما جماعت اسلامی

حکومت غریب عوام کا خون چوُسنا بند کرے ،رہنما جماعت اسلامی

پٹرولیم لیوی نا منظور، آج راولپنڈی میں عظیم الشان جلسہ ہو گا، اقبال خان

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے جنرل سیکرٹری اقبال خان نے پٹرولیم لیوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کا خون چوسنا بند کرے ۔ مہنگائی، بے روزگاری اور مسلسل بڑھتے ہوئے ٹیکسوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ پٹرولیم لیوی نامنظور کے حوالے سے آج لیاقت باغ راولپنڈی میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوگا جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ،عثمان آکاش ،سید عزیر حامد، مرزا خالد محمود ، ملک محمد اعظم اور دیگر ر ہنما بھی موجود تھے ۔ اقبال خان نے کہا حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔ اشرافیہ کی عیاشیاں ختم کرکے وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑا جائے ، پٹرولیم لیوی عوام دشمن اقدام ہے ، جسے جماعت اسلامی کسی صورت قبول نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ آ ج راولپنڈی میں بڑا جلسہ ہوگا اور تین تاریخ کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...