راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ مکمل ، افتتاح جلد ہو گا ، ڈائریکٹر انجینئرنگ
تمام ترقیاتی منصو بے بروقت مکمل کیے جا ئیں ، پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ
راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار )ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس کے دوران راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا ، ڈائریکٹر انجینئرنگ آر ڈی اے کومل چودھری نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ نے اجلاس کو بتایا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ مکمل ہو چکا ہے اور اس کا بہت جلد افتتاح کیا جائے گا۔ پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ نے کہا شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایاجا ئے ۔ اس موقع پر چیف پلانر آر ڈی اے محمد طاہر میو نے منظور شدہ اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پارلیمانی سیکرٹری نے آر ڈی اے کو ہدایت کی کہ قانون کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments