زراعت بچاؤ تحریک ،پی ٹی آئی کسان ونگ کا مشاورتی عمل شروع

  زراعت بچاؤ تحریک ،پی ٹی آئی کسان ونگ کا مشاورتی عمل شروع

تمام مزدوروں، کسان تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرینگے ، خالد نواز

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار) پی ٹی آئی کسان ونگ نے زرعی معیشت کو بچانے کیلئے ’’زراعت بچاؤ - پاکستان بچاؤ ‘‘کے نام سے قومی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ،اس مقصد کیلئے ملک بھر کے 97 فیصد چھوٹے و درمیانے درجے کے کسانوں ، کھیتوں کے مزدوروں اور کسان تنظیموں سے مشاورتی عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات خالد نواز سدھرائچ نے گزشتہ شب پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلیمان اکرم راجہ ،نعیم حیدرپنجوتھہ اور دیگر پارٹی ر ہنماؤں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گندم بحران کی ذمہ دار حکومتی پالیسیوں کے خاتمے کیلئے ایک نئی جدوجہد شروع کرنے جا رہے ہیں ، جب کسان کو اس کی محنت کا ثمر نہیں ملے گا تو وہ آئندہ  سرمایہ کاری کیسے کرے گا۔ 

سلیمان اکرم راجہ اور نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا مزدوروں اور کسان تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں گے اور اس کا مقصد ایک وسیع تر قومی مفاد ہوگا ، اس میں کوئی سیاست نہیں ہوگی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...