ہمک میں خاندانی رنجش پر فائرنگ ،1شخص جاں بحق،4زخمی

ہمک میں خاندانی رنجش پر فائرنگ ،1شخص جاں بحق،4زخمی

گولیاں باپ، تین بھائیوں، ایک کزن کو لگیں،زخمی پمز ہسپتال منتقل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد کے علاقہ ہمک ماڈل ٹاؤن میں ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق خاندانی رنجش پر کزن نے 5 افراد کو گھر میں آکر گولیاں ماریں ، گولیاں باپ، تین بھائیوں اور ایک کزن کو لگیں، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔اسلام آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کرو اقعہ کی تفتیش شروع کردی ، ملزم کی تلاش و گرفتاری کیلئے کو ششیں جا ری ہیں ، تمام زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...