ورلڈ سیفٹی انڈیکس ، اسلام آباد کا 401عالمی شہروں میں 83واں نمبر

 ورلڈ سیفٹی انڈیکس ، اسلام آباد کا 401عالمی شہروں میں 83واں نمبر

وفاقی دارالحکومت مختلف اقدامات میں لندن، ماسکو، ٹورنٹو، گلاسگو ، استنبول سے آگے پراپرٹی کرائم 27فیصدکم ہو گئے ،ڈکیتی، راہزنی، قتل سمیت اہم جرائم میں نمایاں کمی ریکارڈ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آ ئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے 22 اپریل 2024 کو عہدہ سنبھالنے کے بعد شہریوں کے تحفظ، پولیس کی عملی استعداد میں اضافے اور سروس ڈ لیوری کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اہم اصلاحات اور جدید پولیسنگ اقدامات متعارف کرائے ۔Numbeo کے تازہ ترین ورلڈ سیفٹی انڈیکس کے مطابق اسلام آباد دنیا کے 401 شہروں میں 83ویں نمبر پر رہا جبکہ لندن، ماسکو، ٹورنٹو، گلاسگو اور استنبول جیسے بڑے شہروں سے آگے رہا۔ اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت اسلام آباد پولیس نے سال 2026 میں 2025 کے مقابلے میں پراپرٹی جرائم میں 27 فیصد کمی حاصل کی، جبکہ پراپرٹی جرائم کے 1499 کم واقعات رپورٹ ہوئے ۔ ڈکیتی، راہزنی، قتل اور گاڑی چوری سمیت اہم جرائم میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کامیابی سے حل کیے جانے والے اہم مقدمات میں گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس، ایچ نائن ٹرپل مرڈر کیس، تاجر عامر اعوان قتل کیس، سردار فہیم قتل کیس، الفلاح بینک ڈکیتی کیس اور غیر ملکی بچے کی بحفاظت بازیابی شامل ہیں۔ سیف سٹی اسلام آباد منصوبے کو جدید ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کیا گیا، فرینڈ آف پولیس انٹرن شپ پروگرام بھی شروع کیا گیا۔اے آئی بیسڈ Hunch Lab،سائبر سکیورٹی ڈیجیٹل سوفیسٹیکیشن پراجیکٹ اور ورچوئل پیٹرولنگ آفیسرجیسے جدید اقدامات کے ذریعے اسلام آباد پولیس کی مانیٹرنگ، انٹیلی جنس اور جرائم کی روک تھام کی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے چار بین الاقوامی کانفرنسز، 636 ملکی و غیر ملکی وفود، 191 وی وی آئی پی موومنٹس، 682 احتجاجی مظاہروں و ریلیوں، 636دیگر اہم پروگرامز اور قومی اسمبلی و سینیٹ کے 16 مشترکہ اجلاسوںکے لیے فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...