سات ہزار سے زائد بچوں کو صحت و معاون سہولیات فراہم کرنیکا معاہدہ
پروگرام کے تحت بچوں کی بینائی، سماعت اور جسمانی صحت کی سکریننگ کی جا ئیگی تعلیمی عمل میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کیلئے بچوں کا صحتمند ہونا ضروری ، وجیہہ قمر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) سائٹ سیورز، نیشنل ایجوکیشن فانڈیشن اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن سائنسز کے درمیان پانچ سالہ شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت این ای ایف کے زیرانتظام غیر رسمی سکولوں میں زیرتعلیم 7 ہزار سے زائد بچوں کے لیے سکول ہیلتھ انٹیگریٹڈ پروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم صرف کلاس روم تک محدود نہیں بلکہ اس کے لیے یہ یقینی بنانا بھی ضروری ہے کہ بچے صحت مند ہوں، انہیں مناسب معاونت حاصل ہو اور وہ تعلیمی عمل میں بھرپور طریقے سے حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری تعلیم کو مزید جامع اور مساوی بنانے کی جانب اہم قدم ہے ۔پروگرام کے تحت 7 ہزار سے زائد بچوں کی بینائی، سماعت اور جسمانی صحت کی سکریننگ کی جائے گی۔ بینائی کی کمزوری کے شکار بچوں کو مفت چشمے فراہم کیے جائیں گے جبکہ سماعت یا معذوری سے متعلق معاونت کے ضرورت مند بچوں کو سماعت کے آلات اور کم بینائی کے لیے معاون آلات سمیت ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments