سید علی گیلانی کے یوم شہادت پر تقریبات کے انعقاد کا اعلان
یکم ستمبر کو 2کر وڑ کشمیری شہید کے مشن کی تکمیل کا عہد کر ینگے ، ڈاکٹر مشتاق
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ پوری کشمیری قوم سید علی شاہ گیلانی کے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد ہرمحاذ پر جاری رکھے گی۔ یکم ستمبر کو بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کے یوم شہادت کے موقع پر 2کروڑ کشمیر ی تجدید عہدکریں گے کہ جب تک کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق،حق خودارادیت مل نہیں جاتا اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،تحریک آزادی کشمیردراصل تحریک پاکستان کا ہی تسلسل ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا سید علی شاہ گیلانی نے کشمیریوں کی جدوجہد کو ایک واضح اور مشترکہ پلیٹ فارم دیا ۔ سید علی شاہ گیلانی کے تاریخی اور مقبول نعرے \'\'ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے \'\' کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ نغمہ آج بھی جموں، کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے ۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے قائدِ حریت کو \'نشانِ پاکستان\' سے نوازنے اور اسلام آباد میں ان کا میموریل قائم کرنے کے اقدام کو سراہا اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments