اے این ایف کا ایکشن 75کلو منشیات برآمد

 اے این ایف کا ایکشن 75کلو منشیات برآمد

اسلام آباد (اے پی پی) اے این ایف نے ایک کروڑ 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کی75.57کلوگرام منشیات برآمد کرکے 3ملزموں کو گرفتار کرلیا۔۔۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 126گرام وزنی 17کوکین بھرے کیپسولز ، جناح ایئرپورٹ پر بحرین جانیوالے مسافر کے بیگ سے 627گرام ہیروئن اور 200گرام آئس برآمد ہوئی۔دالبندین ڈسٹرکٹ چاغی میں گاڑی سے 75کلوگرام افیون، سپینی روڈ کوئٹہ کوریئر آفس میں پارسل میں کاسمیٹک سے 1.4کلو چرس، یونیورسٹی روڈ پشاور کوریئر آفس میںسے 35گرام افیون،180 گرام وزنی 260 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...