اسلام آباد سے سنگین جرائم میں ملوث 58ملزم گرفتار
3کلو کے قریب منشیات ،25بوتل شراب،1رائفل، 16پستول برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 58جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 2173 گرام آئس، 525گرام ہیروئن،115 گرام چرس ،25 بوتل شراب، ایک رائفل اور مختلف بور کے 16 پستول معہ ایمونیشن برآمد کیے گئے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ مجرمان کی گرفتاری اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments