نوشہرہ،اراضی تنازع پر فائرنگ ،1شخص جاں بحق،3زخمی
شاملات کی زمین تقسیم کرنے کیلئے آنیوالے تحصیلدار اور پٹواری فرار
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ نظام پور میں دو دیہات کے درمیان شاملات کی اراضی کی تقسیم پر مسلح تصادم کے نتیجہ میں ایک مقامی رہنما جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ،پولیس، محکمہ مال کے تحصیلدار، پٹواری جان بچاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ریسکیو 1122کے مطابق جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت زوراب گل خٹک اور زخمیوں کی شناخت ظفر اللہ،رمیز خان اور اکبرعلی خٹک ساکنان میر کلاں کے نام سے ہو ئی ۔پولیس نے 6 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments