پمز MCHاحاطہ میں مچھروں کی موجودگی، ڈینگی پھیلنے کا خدشہ
کھلے پانی میں لاروا اور مچھر دیکھے جاسکتے ہیں، ذرائع ڈی ایچ او آفس یہاں چیک اپ کی غرض سے آنیوالی حاملہ خواتین، لواحقین انتظار کر تے ہیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پمز ہسپتال ایم سی ایچ کے احاطے میں کھلے پانی میں مچھروں کی موجودگی سے ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ڈی ایچ او آفس ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے ایم سی ایچ کے احاطے میں موجود پانی میں لاروا اور مچھر دیکھے جاسکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پمز ہسپتال کے ایم سی ایچ وارڈ میں چیک اپ کیلئے آئی حاملہ خواتین اور لواحقین یہاں انتظار کرتے ہیں، ڈینگی وائرس کے پھیلا ؤکیلئے یہ موسم سب سے زیادہ خطرناک ہے ۔ڈسٹرکٹ اینٹمولوجسٹ قاسم سجرا کے مطابق اسلام آباد میں حالیہ سال ڈینگی کے 4کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 افرادکا تعلق راولپنڈی سے ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں اگست 2025 میں ڈینگی کے 197 کیسز جبکہ2024میں 40کیسز رپورٹ ہوئے تھے ، مون سون کے باعث اسلام آباد میں ڈینگی کا خطرہ برقرار ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments