ایم ٹو پر کار اور ٹرالر میں تصادم 1شخص جاں بحق، 5زخمی
چکوال (این این آئی)موٹر وے ایم ٹو پر پیروال کے قریب تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق۔۔
جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں 25 سالہ علی حسنین ، 25سالہ محمد نوید، 40سالہ حامد حسین، 25سالہ علی حسین اور 30سالہ حسنین اکرم سکنہ ضلع فیصل آباد شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق علی حسنین اور محمد نوید کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زہسپتال چکوال منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے 30 سالہ غلام مصطفی کی میت بھی ریسکیو 1122ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments