روزنامہ دنیا کے کارکن شیراز احمد صدیقی کے والدسپردخاک
اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) روزنامہ دنیا کے کارکن شیراز احمد صدیقی کے والد طویل علالت کے بعدگزشتہ روز انتقال کرگئے۔۔۔
ان کی نمازجنازہ کیلے والی مسجد چٹیاں ہٹیاں میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات ، میڈیا ورکرز اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعدازاں انہیں مقامی کری روڈ قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ روزنامہ دنیا اسلام آباد کے جملہ سٹاف نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments