سانحہ پمز ،معطلی کافی نہیں، سزا ضروری ہے ،پیپلز پارٹی ورکرز
بچوں کی ہلاکت معمولی حادثہ نہیں ،نظام کی سنگین ناکامی ہے ،صفدر عباسی ،ناہید خان
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) کے صدر صفدر عباسی اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی معاون ناہید خان نے پمز کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر شدید افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سانحہ کے تمام ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ،محض معطلیوں اور کاغذی کارروائی سے لواحقین اور قوم کو مطمئن کرنی کی کوشش نہ کی جائے۔
پمز سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی اور خاندان کو ایسی ناقابلِ تلافی اذیت سے دوچار نہ ہونا پڑے ۔ 14 معصوم نومولود بچوں کی ہلاکت کوئی معمولی حادثہ نہیں بلکہ نظام کی سنگین ناکامی ہے ۔جن بچوں کی حفاظت ریاستی ادارے کی اولین ذمہ داری ہے ، وہ بنیادی فائر سیفٹی انتظامات، مؤثر ہنگامی طریقہ کار اور نگرانی کے فقدان کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments