پاکستان اور ایتھوپیا کا دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کا عزم

پاکستان اور ایتھوپیا کا دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کا عزم

اسلام آباد میں پہلے ایتھوپیئن کافی کیفے کا افتتاح ،ثقافتی تبادلوں میں اضافے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد (وقائع نگار)ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹرعمر حسین اوبا نے اسلام آباد میں پہلے ایتھوپیئن کافی کیفے کا افتتاح کیا، جو پاکستان اور ایتھوپیا کے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔افتتاحی تقریب کے بعد ایتھوپیئن کافی کی رسم بھی منعقد ہوئی، جس میں ایتھوپیئن کمیونٹی، سفارتخانے کے عملے اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ کیفے کا افتتاح پاکستان میں ایتھوپیئن کافی کے باقاعدہ تعارف کی علامت ہے اور جڑواں شہروں میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا مخصوص ایتھوپیئن کیفے ہے۔

انہوں نے پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان عوامی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ثقافتی تبادلوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔کیفے کے مالک نعیم ہاشمی نے کہا کہ \"حبیشہ\" کے ذریعے پاکستان اور ایتھوپیا کو مزید قریب لانے کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے کے فن، ثقافت، موسیقی اور سیاحت سے آگاہی حاصل کر سکیں اور اس کا تبادلہ کر سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...