نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی محفوظ سفر کیلئے مہم کا آغاز

 نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی محفوظ سفر کیلئے مہم کا آغاز

کوئی بھی شہری BE OUR EYES کے پلیٹ فارم پر شکایت درج کرا سکے گا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عوامی تعاون کے فروغ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے  BE OUR EYES  مہم کا آغاز کر دیا ہے ، جس کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے میں مؤثر شراکت دار بنانا ہے ۔مہم کے تحت دورانِ سفر شہری کسی بھی ٹریفک خلاف ورزی، خصوصاً پبلک سروس گاڑیوں میں اوور لوڈنگ، مسافروں سے زائد کرایہ وصولی، خطرناک یا غیر محتاط ڈرائیونگ اور دیگر خلاف ورزیوں کی فوری اطلاع نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو دے سکیں گے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق شہریوں کے لیے شکایت درج کروانے کا طریقہ انتہائی آسان بنایا گیا ہے ۔ شہری پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر موجود موٹروے پولیس کے سٹیکر پر درج QR Code کو موبائل فون سے سکین کرکے متعلقہ پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...