آئی ایس پی آرسمرانٹرن شپ پروگرام ، طلبا وطالبات کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا مطالعاتی دورہ
اسلام آباد (اے پی پی)آئی ایس پی آرسمرانٹرن شپ پروگرام 2026کے طلبا وطالبات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا۔۔
مطالعاتی دورہ کیا۔ کیڈٹس کی پریڈ، تربیتی سرگرمیوں اوراکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا مشاہدہ کیا۔ طلبا وطالبات کیڈٹس کی شاندارپریڈ اوران کی پیشہ وارانہ تربیت اور نظم وضبط سے انتہائی متاثر ہوئے۔ کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے طلبا وطالبات کی خصوصی نشست بھی ہوئی۔طلبا وطالبات نے کیڈٹس اورلیڈی کیڈٹس کے ساتھ تربیت کے حوالے سے بات چیت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments