پی ایس او پائپ لائن سے ایندھن چوری کرنے پر 2ملزم گرفتار

پی ایس او پائپ لائن سے ایندھن چوری کرنے پر 2ملزم گرفتار

اسلام آباد پولیس سے مشترکہ کارروائی میں چوری شدہ ڈیزل برآمد، غیر قانونی ٹیپنگ کا سامان ضبط

اسلام آباد(دنیا رپورٹ )پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے اسلام آباد پولیس کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی مشترکہ کارروائی میں سہالہ تا اٹک ریفائنری لمیٹڈ (اے آر ایل) پائپ لائن سے ایندھن چوری کی کوشش ناکام بنا دی، جس کے نتیجے میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ بدھ کو تقریباً 4:30 بجے سہالہ ٹرمینل پر نصب پی ایس او کے مانیٹرنگ سسٹمز نے پائپ لائن میں دباؤ (پریشر) میں غیر معمولی کمی کا پتہ چلایا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ موقع پر پہنچنے والی ٹیموں نے پائپ لائن پر نصب فعال غیر قانونی کلیمپ کو ہٹا دیا اور دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ برآمد ہونے والی اشیاء میں تقریباً ایک ہزار لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل، جو ڈرموں اور کینوں میں ذخیرہ کیا گیا تھا، چوری کی کوشش میں استعمال ہونے والی ایک لوڈر گاڑی اور غیر قانونی ٹیپنگ کا سامان شامل ہے ۔گرفتار ملزمان، برآمد شدہ ایندھن اور گاڑی کو قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کے لیے سہالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...