پی ای سی،1,400انجینئرز کیلئے سکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغاز

پی ای سی،1,400انجینئرز کیلئے سکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغاز

ٹریننگ 30ستمبر تک جاری رہے گی ، مزید 700انجینئرز 31اکتوبر تک تربیت حاصل کرینگے

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) نے گریجویٹ انجینئر ٹرینی (GET) پلیسمنٹ پروگرام کے دوسرے کوہورٹ (فیز-II: گریجویٹس آف 2025) کے تحت ایک ماہ پر مشتمل سکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے ۔ نوجوان انجینئرز کے لیے ہاؤس جاب پروگرام کی طرز پر شروع کیے گئے اس پروگرام کے تحت دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 1,400 ٹرینی انجینئرز کو تربیت دی جائے گی۔ پہلے 700 انجینئرز کی ٹریننگ 30 ستمبر 2026 تک جاری رہے گی جبکہ مزید 700 انجینئرز یکم سے 31 اکتوبر 2026 تک ٹریننگ حاصل کریں گے ۔پی ای سی ملک بھر میں 60 سے زائد انڈسٹریل پارٹنرز کے تعاون سے GET پلیسمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کر رہا ہے ، جس کے ذریعے نئے گریجویٹ انجینئرز کو عملی تربیت اور پیشہ ورانہ تجربے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پروگرام کے تحت ٹرینی انجینئرز پانچ ماہ انڈسٹریل پارٹنرز کے ساتھ فیلڈ ٹریننگ مکمل کرتے ہیں، جس کے بعد ایک ماہ کی اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ پروگرام کے دوران ہر ٹرینی انجینئر کو ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔ سکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور، ملتان، کراچی، حیدرآباد اور کوئٹہ کے آٹھ تربیتی مراکز میں ہفتے میں پانچ روز منعقد کی جا رہی ہے ۔ تربیتی نصاب میں کمیونیکیشن، ایموشنل انٹیلی جنس، ایگزیکٹو پریزنس، اسٹریس مینجمنٹ، بزنس رائٹنگ، پبلک اسپیکنگ، کانفلکٹ ریزولوشن، اسٹیک ہولڈر مینجمنٹ، کریٹیکل تھنکنگ، ٹائم مینجمنٹ، انوویشن اور انجینئرنگ ایتھکس شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...