سی ڈی اے کی پارلیمنٹ ہاؤس میں فائر سیفٹی خصوصی موک ڈرل
مشق کا مقصد ہنگامی یا آتشزدگی کی صورت میں مؤثر انداز میں فوری کارروائی کرنا تھا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) سی ڈی اے کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں فائر سیفٹی کے حوالے سے خصوصی موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔ مشق کا مقصد کسی بھی ہنگامی یا آتشزدگی کی صورت میں مؤثر انداز میں فوری کارروائی، حفاظتی اقدامات اور ہنگامی ردِعمل کے نظام کو مزید مؤثر بنانا تھا۔موک ڈرل کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت میں آگ لگنے کی فرضی صورتحال پیدا کرکے حفاظتی اور امدادی اقدامات کا عملی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آتشزدگی کی صورت میں عمارت سے محفوظ انخلاء، متعلقہ اداروں کو بروقت اطلاع، امدادی کارروائیوں اور دیگر ضروری حفاظتی طریقہ کار کی مشق کی گئی۔مشق میں پارلیمنٹ ہاؤس کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی اور سی ڈی اے کے متعلقہ عملے کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ اس موقع پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود انتظامات اور مختلف امور کا بھی جائزہ لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments